اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ناروے کے ہم منصب بروج برینڈی کیساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا.
ايراني وزير خارجہ محمد جواد ظريف اعلي سطحي وفد كي سربراہي ميں اسكينڈے نيويا خطے كے دو روزہ دورے كے پہلے مرحلے ميں ناروے پہنچ گئے.
ناروے كے دارالحكومت اوسلو ميں محمد جواد ظريف اور ان كے ہمراہ اعلي سطحي وفد ناروے كے اعلي حكام كيساتھ ملاقاتوں كے دوران باہمي دلچسپي كے امور سميت دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال كرے گا.
محمد جواد ظريف اور انكے ہمراہ وفد اسلامي جمہوريہ ايران اور ناروے كے درميان باہمي تعاون كو وسعت دينے كے حوالے سے سفارتي مذاكرات كے اجلاس ميں شركت كرے گا.
ايراني وزير خارجہ ناروے كے دورے كے بعد جرمني كے دارالحكومت برلن كا مختصر دورہ كريں گے جس ميں وہ اپنے جرمن ہم منصب فرينك والٹر سٹين مائر كيساتھ ملاقات كے دوران دو طرفہ تعلقات سميت علاقائي صورتحال پر تبادلہ خيال كريں گے.
اس سے قبل وزير خارجہ نے چار يورپي ممالك پولينڈ، فن لينڈ، سويڈن اور لٹويا كے دورے كئے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲